اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) پاکستان میں پیٹرول کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ، آج سے پیٹرول 159 روپے 86 پیسے اور ڈیزل 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا ، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر سے 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 62 پیسے فی لیٹر سے 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی ، نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 08 پیسے اضافے کے بعد 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد123 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ۔
