اسلام آباد(یو این آئی نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے 2021میں منعقدہ سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا، 349 مقابلے کے امتحان میں کامیاب رہے، 207 امیدواران کی گریڈ 17 میں مخلتف محکموں میں تعیناتی کی ہدایت کر دی گئی۔ ڈائریکٹر ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق تحریری امتحان میں 17240 امیدواران نے حصہ لیا، صرف 365 امیدواران کامیاب رہے، وایوا کے بعد 349 امیدواران کامیاب قرار دیئے گئے جن میں 218 مرد اور 131 خواتین شامل ہیں، حتمی نتیجے کا تناسب 2.02فیصد رہا، ایف پی ایس سی کی جانب 207 امیدواران کی تعیناتی کی سفارش کر دی گئی ہے جن میں 134 مرد اور 73 خواتین شامل ہیں۔
