نئی دہلی (یو این آئی مانیٹرنگ ) سعودی عرب بھارت کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کے راستے پر گامزن ، سعودی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد المطیر کا بھارت کا دورہ جاری ، منگل کو دورے کے دوسرے روز یہاں دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی۔
یفٹیننٹ جنرل المطیر پیر کو تین روزہ دورے پریہاں پہنچے تھے۔ ان کے دورے کو اس لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے کہ یہ سعودی عرب کی فوج کے کسی کمانڈر کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل جنرل نروانے نے سال 2020 میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس سے پہلے ہندوستان کے کسی آرمی چیف نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ان دوروں کا مقصد دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔جنرل نروانے نے آج ساؤتھ بلاک میں سعودی عرب آرمی کے کمانڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔ بات چیت کے دوران جنرل نروانے نے انہیں دونوں ممالک کے تناظر میں سیکورٹی کے پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات اقتصادی خوشحالی، دہشت گردی کا خاتمہ اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے جیسے مشترکہ مفادات کے پیش نظر مسلسل مستحکم ہو رہے ہیں۔ دفاعی سفارت کاری دونوں ممالک کے درمیان جامع تعلقات کی ایک اہم جہت ہے۔سعودی عرب کی فوج کے کمانڈر آج بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے،