بھارت. دو خواتین صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج

نئی دلی ( یو این آئی نیوز)بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کا راج، دو خاتون صحافی ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لے آئیں۔جس پر دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پرحملے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشدکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔گرفتاری سے قبل خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہوٹل میں آکر ڈرایا گیا اور انہیں کمرے سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔
یاد ر ہے کہ بھارت کی ریاست تریپورہ میں گذشتہ دنوں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات پیش آئے تھے، اس دوران ہندو انتہا پسندوں نے کئی مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کی املاک جلادیں۔پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پر تشدد واقعات کی تردید کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں