حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لیے پھرمتحرک

اسلام آباد (یو این آئی نیوز)نتخابی اصلاحات سمیت اہم قانون سازی سے متعلق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس حکومت ایک بار پھر متحرک، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اجلاس کے دن کا حتمی فیصلہ کل مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کے دن بلایا جائے تاہم حتمی فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا،مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی ہو گی جبکہ ای وی ایم ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی قانون سازی ہونی ہے ۔جس پر اب حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی اپنے تحفظات کااظہار کر چکی ہیں اور وہ پوری طرح حکومت کے ساتھ کھڑی دکھائی نہیں دے رہیں ، اس سلسلے میں حکومت اوراتحادی جماعتوں کے وفد کی کل ایک اہم ملاقات ہو گی، اتحادی جماعتوں کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ حکومتی وفد اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرے گا۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے کل مشاورتی اجلاس ہوگاجس میں اجلاس کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں