پاکستان سری لنکا کے نقش قدم پر جارہا ہے، جب میں کال دوں گا تو حکومت برداشت نہیں کر سکے گی،عمران خان

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے معیشت سنبھل نہیں رہی، پاکستان سری لنکا کے نقش قدم پر جارہا ہے، جب میں کال دوں گا تو حکومت برداشت نہیں کر سکے گی،

ے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری آج جے آئی ٹی میں پہلی پیشی ہوئی، میرےخلاف دہشت گردی دفعات لگائی گئیں، حکومت کو پیغام ہے جتنا تنگ کریں گے اتنی ہی تیاری کر لیں، جتنا دیوار سے لگائیں گے ہم اتنے ہی مضبوط ہونگے،

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقدمہ اور جے آئی ٹی میں حاضری بھی ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حکومت کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اسی ماہ عوام کا سمندر نکلے گا، ہر کام قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر کیا،میں نے 26 سال کی سیاست میں کبھی قانون کی خلاف وزری نہیں، دنیا دہشتگردی کی تعریف جانتی ہے مقدمے کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہمیں کہہ رہے ہیں سیلاب پر سیاست نہ کریں، دوسری طرف مجھے ختم کیا جارہا ہے، ہمیں سیاسی فنڈنگ کرنیوالوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں سے معیشت سنبھل نہیں رہی، پاکستان سری لنکا کے نقش قدم پر جارہا ہے، جب میں کال دوں گا تو حکومت برداشت نہیں کر سکے گی، ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا حکومت سے صرف صاف و شفاف الیکشن پر بات ہوسکتی ہے، معیشت کی بہتری کا حل صرف صاف شفاف انتخابات ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں