ریاض (یو این آئی) سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج ہفتے سے پیر تک ظہر کے وقت خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس دوران قبلہ سمت کا تعین کیا جاسکے گا۔
سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ ، اتوار اور پیر کو مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بجکر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔
یہ اسلامی مہینے ذی الحج کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا ہے