اسلام آباد ( یو این آئی نیوز):
پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ،الیکشن کمیشن کا وزارت داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا لاہور اور ملتان میں سکیورٹی کے لیے فوج کی تعیناتی کی درخواست ، مراسلے کے مطابق الیکشن میں بد امنی کے خطرے کے پیش نظر کوئیک ریسپانس فورس کی تعداد اور فلیگ مارچ بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے ،
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ لاہور کے 4 اور ملتان کے 1 حلقے میں فوج کی پولنگ سٹیشن کے باہر تعیناتی یقینی بنائی جائے ، خط کا متن میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل رینجرز کی تعیناتی پر اتفاق ہوا تھا البتہ حالیہ رپورٹس کے مطابق بدامنی و تشدد کا خطرہ بڑھ چکا ہے ۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ دیگر حلقوں میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے ، الیکشن سے پہلے یا دوران تشدد کے واقعات کے سدباب کی ہدایت دی جائے ۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت کے بڑھنے اور پولرائزیشن کی وجہ سے یہ اقدامات ضروری ہیں ۔
خط میں خدشہ طاہر کیا گیا ہے کہ اگر قبل از وقت پرتشدد واقعات کا سد باب نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں ۔