حجاج کرام کیلئے خوشخبری:حکومت کا قربانی کی رقم خود ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد(یو این آئی)وفاقی حکومت نے حجاج کرام کیلئے خوشخبری سنا دی ،قربانی کی رقم حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے

سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کی قربانی کی رقم وزارت ادا کرے گی

پہلی حج فلائیٹ 24مئی سے کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہوگی،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ سے انتظامات ہونگے

وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اس سال 30لاکھ سے زائد عازمین پوری دنیا سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے

وزارت مذہبی امور اپنے عازمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہونگی تاہم شدید گرمی اور مشکل حالات کے لئے تیار رہیں

وزارت مذہبی امور سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھر پورا اقدامات کر رہی ہے

اس سال تقریباً30لاکھ سے زائد عازمین پوری دنیا سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے موجود ہونگے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک بزرگ نے کہاکہ ہمارے پاس قربانی کے پیسے نہیں ہیں میں کیا کروں جس سے مجھے دلی دکھ ہوا اور سوچتا رہا کہ ان مسائل کو کیسے حل کروں

آج میں سب کو بتایا چاہتا ہوں کہ میں حج اخراجات کو کم کردیا ہے اب قربانی تمام سرکاری عازمین کی جانب سے حکومت کرے گی اور عازمین کیلئے قربانی کی مد میں 720ریال وزارت ادا کرے گی

17 مئی سے معاونین کی پہلی ٹیم حج انتظامات کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ ہوگی جبکہ21 مئی کو حج کی پہلی فلائیٹ کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں