جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث شرپسندوں کے نام سامنے آگئے

راولپنڈی (یو این آئی)9 مئی کو توڑ پھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے شرپسند وں کے خلاف مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی گیٹ پر حملے میں ملوث شر پسند عنا صر کی شناخت کر لی گئی اور ان شرپسندوں کی تصاویری بائیوڈیٹا بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

ان شرپسند ملزمان میں راولپنڈی سے افشاں کامران، فاطمہ احسان، شبانہ فیاض،شناخت شرپسند وں میں شامل،عابد ملک اسلام آباد سے، عاصم خورشیدکراچی،منیزا احمد چکوال، زاہد علی کان ، کاشف خان ، محمد عثمان قریشی ، پیر زادہ شہباز ناصر اور حماد خان،ابوبکر ، عنصر جاوید حملہ کرنیوالوں میں شامل ہیں ۔

جی ایچ کیو پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے والے ایک اور ملزم کو پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کر کے گرفتار کیا گیا ہے،

پولیس نے سرکاری املاک نقصان پہنچانے والے شرپسند وں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیگر گرفتاریا ں شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں