چین کے شہر چانگشاہ میں سندھی ثقافتی دن بڑے جو ش و خروش سے منایا گیا .

چانگشاہ (چین):- چین کے شہر چانگشاہ میں سندھی ثقافتی ڈے بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اشفاق خواجہ کی سربراہی میں سندھی ثقافتی ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چانگشاہ میں مقیم سندھی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے علاوہ چین کے دیگر صوبوں میں مقیم پاکستانیوں نے بھی شرکت کی۔

چانگشاہ شہر میں واقع سینٹرل ساوتھ یونیورسٹی سے شہر کے مشہور سیاحتی مقام اورینج جزیرے تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کے اختتام پر شرکا نے مشہور سندھی لوک گیت ہو جمالو پر خوب رقص کیا ۔ اس موقع پر تقریب میں‌ شریک چینی شرکا کو اجرک اور ٹوپی بطور تحفہ پیش کی کئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں