عام انتخابات فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(یو این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔رانا ثناا للہ کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں، پی پی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں