لاہور(یو این آئی)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 دن سے جیل میں ہیں پارٹی چھوڑنے کے لیے پریس کانفرنس کیسے کریں
منگل کو لاہور کچہری میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ ا±ن کی صحت بہت خراب ہے
چوہدری پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں کو بتایا کہ دس روز سے جیل کے6فٹ کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں
میر ی ٹانگیں بھی اس میں سید ھی نہیں ہو سکتی ، دس دن سے ایک ہی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا بھی کبھی چلتا ہے کبھی نہیں، گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جا رہی۔
ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں، آج کل تو لوگ پریس کانفرنس کر کے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں
پرویز الٰہی نے کہا کہ دس دن سے جیل میں قیدہوں ،گھروالوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا ،پریس کانفرنس کیسے کروں۔