9مئی کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں کوکٹہرےمیں لایاجائیگا،آرمی چیف

راولپنڈی(یو این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج تنصیبات کےتقدس،سلامتی کوپامال کرنےکی کوشش برداشت نہیں کریگی،9مئی کےسیاہ دن کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانےوالوں اورعمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائیگا

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کورہیڈکوارٹرپشاورکادورہ،کورکمانڈرپشاورنےآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کااستقبال کیا

آرمی چیف کوسکیورٹی صورتحال،انسداددہشت گردی کےاقدامات پربریفنگ دی گئی

آرمی چیف نےکورکی پیشہ ورانہ مہارتوں،کارکردگی اورانسداددہشت گردی کےاقدامات کوسراہا

ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کاافسران وجوانوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے

انہوں نے کہا کہ امن واستحکام کےعمل کوخراب کرنےکی کوئی گنجائش نہیں

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن عناصرکی جانب سےمسلح افواج کونشانہ بنانےکی کوششیں کی جارہی ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی حمایت سےتمام مذموم کوششیں ناکام بنادیں گے

آرمی چیف نے مزید کہا کہ افواج تنصیبات کےتقدس،سلامتی کوپامال کرنےکی کوشش برداشت نہیں کریگی

9مئی کےسیاہ دن کوتوڑپھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانےوالوں اورعمل کرنےوالوں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں