اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)صدر مملکت نے چیئرمین نیب کی مشاورت سے ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔منگل کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کی تعیناتی 3سال کے لئے ہو گی ۔
