اسلام آباد (یو این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سرپرائز دے دیا،نگران وزیر اعظم کے لئے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔
ہفتہ کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف کی ملاقات کی
قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد،وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگئی
انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہوگیا ہے
وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی
وزیرِ اعظم نے قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ
انوار الحق کاکڑ ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مارچ 2018ء سے ایوان بالا پاکستان کے رکن ہیں۔
کاکڑ 2018ء کے پاکستانی سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جنرل نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر ایوان بالا پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
انہوں نے 12 مارچ 2018ء کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
انہوں نے ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کا اشتراک کیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) بلوچستان کی ایک سیاسی جماعت جس کو مارچ 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی مختلف الرائے شخصیات نے بنایا
سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہے
انوارالحق کاکڑ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی مین ماسٹر کی ڈگری حاصل لی
انوار الحق کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے ہیں
سنیٹر انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چئیرمین ہیں
سنیٹر انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں مسلم لیگ ق کی ٹکٹ سے کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑے،2013 میں سنیٹر انوار الحق کاکڑ بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے