اسلام آباد ( یو این آئی مانیٹرنگ ):اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم کی بدولت پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
جیولین تھرو کے مقابلوں میں ارشد ندیم نے88.55 کی گیمز ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل انھوں نے کامن ویلتھ گیمز اور ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ جیتا تھا۔
پہلی باری میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری باری میں انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔
اس کے بعد کی تین باریوں میں انہوں نے 75.50، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم کوئی دوسرا ایتھلیٹ ارشد کو پیچھے نہ چھوڑ سکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
انہوں نے اتوار کو کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ارشد ندیم نے گزشتہ سال امام رضا کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا جب کہ 2019 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی وہ طلائی تمغہ جیت چکے ہیں ۔
