اسلام آباد (یواین آئی نیوز): برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان کے لیے بھی ایک اعزاز ، یہ اعزاز پریڈ کے سلسلے میں منعقد تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت سے حاصل ہوا ، اکیڈمی کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ،اس طرح سول اور ملٹری شخصیات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیے جانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ، اس کورس میں پاس آوٹ ہونے والوںمیں دو پاکستانی کیڈٹ بھی شامل تھے ۔
