بھارت میں بی جے پی کی حکومت ، مسلمانو ں پر ظلم و تشدد کا سلسلہ نہ تھم سکا ، سینکڑوں‌مسلمانوں پر مقدمات ، درجنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیاگیا ،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز ) :
بھارتیہ جنتا پارٹی کے انتہاپسند لیڈر نریندر مودی کی وزارت عظمی کے دور میں بھارت مسلمانوں کے لیے جہنم بن گیا ، مسلمانوں کے لیے اپنا دین اور جان بچانا مشکل ہو گیا ، آئے روز ہوتے مسلمانوں کی قتل و غارت گری کے واقعات نے دنیا بھر میں بھارت کو ننگا کر دیا ، دنیا مودی کی وحشیانہ پن کی قائل ہونے لگی اور بھارت اپنے درندگی والے ہندووانہ معاشرے نے دنیا کو جھنجھوڑنا شروع کرر دیا یہی وجہ ہے کہ پہلی بار پوری مسلم دنیا کی جانب سے نوپور شرما کے بیان کے خلاف احتجاج دیکھنے میں آ رہا ہے اور ہر جانب سے اس کی مذمت کی جا رہی ہے ،

ادھر بھارت میں بھی مسلمان نوپور شرما کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ، سالہاسال سے بھارت میں پیٹنے والے مسلمانوں اس مرتبہ جب ہندووں سے اس گستاخانہ بیان کا بھرپور بدلا لینے کا فیصلہ کیا تو بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں ، بھارت کا پور ا کا پور ا میڈیا مسلمانوں کے خلاف یک زبان ہے اور مسلمانوں کے خلاف گھیراو جلاو اور قتل و غارت گری کیے واقعات کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے والے اس متعصب میڈیا کو توہین رسالت ۖکے خلاف احتجاج کرنے والے یہ مسلمان دنگائی نظر آنے لگے ہیں ، ہر ہندوو ٹی وی اینکر ان کو دنگائی کہتا اور بھارت کے امن کو خراب کرنے والا سمجھ رہا رہے ، مسلمانوں پر ہر تھانے میں پرچے کاٹے جا رہے ہیں اور اس وقت بھارتی مسلمان مظلومیت کی تصویر بنے بھارت میں تنہا دکھائی دے رہے ہیں ، ان کو تھانوں میں مارا پیٹا جا ریا ہے ، سنگین مقدمات بنا کر ان کے مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے ، ان کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کرنے والے ہندودں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔

الہ آباد میں توہین رسالت کی مرتکب بی جے پی کی معطل شدہ لیڈر نوپور شرما کے خلاف الہ آباد میں ہونے والے پرتشدد مظاہرہ کے سلسلہ میں پولیس کی سخت کارروائی جاری ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے جاوید احمد (جاوید پمپ) کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے اور اب اس کی رہائش کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ الہ آباد کے اٹالہ میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ہوئے تشدد کے بعد پولیس اور انتظامیہ حرکت میں ہیں۔ پولیس نے پہلے ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ یوپی میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے سلسلہ میں اب تک 250 سے زیادہ لوگ گرفتار ہو چکے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں