سکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے لوسم میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران ،3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:.

سکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے لوسم میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران ،3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق11 اپریل 2023 کو سکیورٹی فورسز نے لوسم، ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ نتیجتاً 3دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں