صوابی ( یو این آئی نیوز)
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلائیں گے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں۔وزیراعظم اور پرویز الٰہی کی کل اہم ملاقات ہو گی۔
صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کے عوامی مفاد سب سے پہلے ہیں، عمران خان پہلی مرتبہ آزاد خارجہ پالیسی لائے ہیں۔ پاکستان ایک آزآد و خودمختار ملک ہے۔ سب دنیا کے ساتھ برابری کے ساتھ تعلقات ہونگے۔ ہم کسی کی ڈکٹیشن نہیں لینگے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، عدم اعتماد کی تحریک میں عالمی قوتیں ملوث ہیں، لیکن پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے و اتحادی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کرینگے۔