اسلام آباد ( ٰٰ یو این آئی نیوز)
اپوزیشن کی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں کس کا ساتھ دینا ہے ق لیگ نے حتمی فیصلے کے لیے سر جوڑ لیے جبکہ سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کاکہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں۔متحدہ
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ق کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور رابطوں پر مشاورت کی گئی۔اجلاس کی صدارت چوہدری شجاعت حسین نے کی، اجلاس میں وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے اغراض و مقاصد اور اس کی کامیابی و ناکامی کے امکانات پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے اب تک حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کےساتھ ہونے والی مشاورت پر غور کیا گیا ،(ق) لیگی رہنماؤں نےپارٹی کو اس حوالے سے جلد فیصلے کا مشورہ دیا گیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں چوہدری شجاعت بھی حکومت سے نالاں دکھائی دیے اور انھو ں نے اس سے متعلق اپنے سخت تحفظات کا اظہا ر کیا تاہم دوسری جانب اس بات پر بھی غور ہوا کہ ایک ایسی تحریک جس کے محرکین میںن لیگ بھی شامل ہے اور سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں ہے کی ق لیگ کے لیے حمایت کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ ہو گا ، اس سلسلے میں ق لیگ کو اپوزیشن کی پیشکشوں کا بھی جائزہ لیا گیا ،
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق مزید مشاورت اور اتحادیوں سے رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ مزید مشاورت کیلئے اجلاس آج بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کی جانب سے آج تحریک عدم اعتماد کے بارے میں حتمی فیصلے کا امکان ہے ،
