قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ق لیگ کی قیادت سے ملاقات طے پا گئی.

لاہور ( یو این آئی نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ق لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات طے پا گئی۔شہباز شریف کی چوہدری برادران سے 14 سال بعد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی۔

گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) نے ق لیگ سے رابطہ کیا تھا اور شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔تاہم اب یہ ملاقات طے ہوگئی ہے اور شہباز شریف کل چوہدری برادران کے گھر جائيں گے۔

شہباز شریف ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف حکومت کےخلاف عدم اعتماد پرچوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) وفاق اور پنجاب میں حکومتی اتحادی میں شامل ہے۔شہباز شریف چوہدری برادران کو اپوزیشن کی آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے اور پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر اعتماد میں لیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں