مولانا فضل الرحمان کی سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ خیریت دریافت کی .

لاہور ( یو این آئی نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج شام سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس دوران مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔مولانا نے چوہدری برادران سے گفتگو میں حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ، حکومت کی فوری رخصتی کی ضرورت پر زور دیا ،اور اس حوالے سے ق لیگ کی سپورٹ پر بات کی ،
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جمعے کے روز اپنے سربراہی اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں