نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی،

اسلام آباد(یو این آئی نیوز)نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کر دی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں کی مد میں وصول کریں تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے ۔الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ لیکن 50 یونٹ والے اور کے الیکٹرک صارفین کو استثنی حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں