آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ

راولپنڈی ( یو این آئی نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اورآپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں، ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمرڈ رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کے دورہ کے موقع پر کیا،آرمی چیف نے یادگارشہدا پر حاضری سی اور فاتحہ خوانی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو کرنل کمانڈنٹ آرمرڈ کور کے بیجز لگائے،اس موقع پرآرمی چیف نے جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی،آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اورآپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں، آرمی چیف نے کہاکہ ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں،فوج اورخصوصی آرمرڈ کور میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے رہنا چاہتے ،انہوں نے کہاکہ آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی بارے تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں