وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں، شہریوں کے مسائل کے جلد حل کیلئے امن و عامہ، صحت، اور پراپرٹی سے متعلقہ انتظامی امور کو مزید سہل اور موثر بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے انتظامی امور اور شہری سہولیات میں بہتری کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ شفقت محمود، اسد عمر، معاونین خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور علی نواز اعوان، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز،چیئرمین سی ڈی اے اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اجلاس کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو مہیا سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے، وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و عامہ، صحت، اور پراپرٹی سے متعلقہ انتظامی امور کو مزید سہل اور موثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل جلد حل ہو سکیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں