اسلام آباد کے معروف کالم نگار اور صحافی ڈاکٹر عبدالودود قریشی راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے نو منتخب سہیل ملک صدر، حنیف خٹک سینئر نائب صدر، وہاب سلیم چغتائی اورایم جاوید نائب صدور، جاوید قریشی جنرل سیکرٹری،سید مہدی جوائنٹ سیکرٹری، ساجد عرف ساجو پریس سیکرٹری اور شاہد قریشی عرف راجو بھائی فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر نیشنل پریس کلب میں آکر مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر پھول پیش کئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالودود قریشی نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ساتھ میرا چار دہایوں کا تعلق ہے اور میرے دوست مرحوم اقبال زیدی نے اپنی پوری زندگی فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کو بنانے میں وقف کر رکھی تھی اور انہی کی وجہ سے ہم ہر وقت فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے ساتھ جڑے رہتے تھے اور اب بھی فوٹو جرنلسٹ کو صحافیوں کا ہراول دستہ تسلیم کرتے ہیں.
