اسلام آباد ( یو این آئی نیوز) آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے وفد کی صدر راجہ حسن اختر کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تفصیلات کے مطابق آل ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے وفد نے صدر راجہ حسن اختر کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا بلیوایریا کے تاجروں کے وفد نے اپنے این پی سی کے دورے کے دوران راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا، تاجروں کے وفد میں صدر راجہ حسن اختر کے علاوہ سینئر وائس چیئرمین ایسٹ حاجی نعیم، سینئر وائس چیئرمین ویسٹ چوہدری اسلم، ڈپٹی چیئرمین سید امین پیرزادہ، سینئر نائب صدر عتیق الرحمان خان، نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر عزیز الرحمان، رابطہ سیکرٹری ساجد بلوچ، ایگزیکٹو ممبران عقیل عباسی اور یاسر بٹ شامل تھے، یاد رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رپجا) کے ہونے والے انتخابات میں اپنا پینل نے کلین سوئپ کیا تھا جس میں سہیل ملک صدر، حنیف خٹک سینئر نائب صدر، وہاب سلیم چغتائی اورایم جاوید نائب صدور، جاوید قریشی جنرل سیکرٹری،سید مہدی جوائنٹ سیکرٹری، ساجد عرف ساجو پریس سیکرٹری اور شاہد قریشی عرف راجو بھائی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔
