بابر اعظم کی ناقص کپتانی ، سری لنکا نے ٹی .20ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو 23رنز سے شکست دے دی ،

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں 23 رنز سے شکست ، لنکن ٹائیگرز نے چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا.

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر داسن شناکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان اننگز………….

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی مسلسل ناکامی کا سلسلہ فائنل میں‌بھی جاری رکھا اور بلترتیب صرف 5 اور صفر رنزپر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر افتخار احمد تھے جو کہ 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، محمد نواز 6، آصف علی صفر اور محمد رضوان 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، خوشدل شاہ بھی بری طرح ناکام رہے اور صرف 2 رنز پر کلین بولڈ ہوگئے، نائب کپتان شاداب خان صرف 8 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو نسیم شاہ بھی صرف 4 رنز ہی بناسکے، حارث رؤف 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے، قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے

سری لنکا کی جانب سے پرمود مدوشان نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ ہاسارنگا 3، کرونارتنے 2 اور تھیکشانا 1 وکٹ اپنے نام کرسکے۔اس طرح پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا اننگز……………..

آئی لینڈرز کی جانب سے نسانکا اور کوشال مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینڈس کو صفر پر کلین بولڈ کردیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر نسانکا تھے جو کہ 8 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

حارث رؤف کی ان سوئنگ کو دنوشکا گوناتھیلاکا مکمل طور پر سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 1 رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا نے 28 رنز بنائے اور افتخار احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ کپتان داسن شناکا صرف 2 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے، ہاسارنگا 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 36 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد سری لنکا کے مڈل آرڈر نے اپنی ٹیم کو سہارا دیا جبکہ قومی ٹیم کے فیلڈرز کی جانب سے بھی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کا فائدہ راجہ پاکسا نے خوب اٹھایا، انہوں نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چمیکا کرونارتنے 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور نسیم شاہ سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، نسیم شاہ نے 4 اوورز میں 40 اور محمد حسنین نے 41 رنز دیئے، نسیم نے 1 جبکہ حسنین نے کوئی وکٹ حاصل نہ کی۔

حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کی، شاداب خان اور افتخار احمد نے 1،1 کھلاڑی کی پویلین کی راہ دکھائی۔

اس طرح آئی لینڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں