عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں،1روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد (یو این آئی )عوام پرایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاںمکمل کرلیں،بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،نیپرا میں حکومت کی درخواست پر 24 مئی کو سماعت ہو گی۔

بجلی کے صارفین سے 44ارب45 کروڑ روپے اضافی وصول کئے جائیں گے

بجلی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کر ادی گئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے مانگا گیا

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری سے مارج تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہو گا

کیسٹی چارجز کی مد میں صارفین سے 31 ارب 76 کروڑ روپے وصول کیے جاہیں گے

4 ارب روپے مرمت کے نام پر وصول کیے جائیں گے ،این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کے ارب 70 کروڑ روپے بھی صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی ہے،بجلی چوری اور لاسز کے 54کروڑ40لاکھ روپے بھی صارفین ادا کریں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں