نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا،سوالنامہ تھما دیا

اسلام آباد (یو این آئی )نیب نے القادرٹرسٹ کیس میںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوباقاعدہ طور پر شامل تفتیش کر لیا،نیب کی کمپائن انویسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ دے دیا

ذرائع نے بتایا کہ سوالنامہ میں کہاگیا کہ دسمبر 2019 میں برطانیہ سے غیر قانونی رقم کی واپسی کی منظوری کےلئے سمری کیوں تیار کروائی؟

دسمبر 2019 میں برطانیہ سے غیر قانونی رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی؟

ملزمان سے بدلے میں القادر یونیورسٹی کی زمین ، دیگر مالی فائدے کیوں لئے؟

سوالنامہ میں مزید کہاگیا کہ اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوںکیا؟

اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے ملزمان سے مالی فائدے کیوں حاصل کئے؟

برطانیہ سے غیر قانونی رقم ملزمان کو واپس کر کے مجرمانہ عمل کیوں کیا؟

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط و کتابت کو خفیہ کیوں رکھاگیا؟ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں