پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی گرفتار

اسلام آباد(یو این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو حراست میں لے لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاو¿س سے حراست میں لیا گیا،شاہ محمود قریشی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاو¿ گھیراو¿ اور پرتشدد مظاہروں پر ا±کسانے والوں کے خلاف نَقضِ امن کے خطرے کے تحت گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کرلیا

اورتمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کرکے عمل میں لائی گئی ہیں جب کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں