مسلم لیگی ن کی قیادت کا انتخابی اصلاحات کے بعد انتخابات میں جانے پر اتفاق،

لندن: ( یو این آئی مانیٹرنگ ) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات مکمل ہوتے ہی فوری انتخابات پر اتفاق ۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اور خاص طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلد انتخابی مطالبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا کہ ملک میں جلد انتخابات کا کوئی امکان نہیں،جنرل الیکشن انتخابی اصلاحات مکمل ہونے پر ہی ہونگے۔

نواز شریف نے ن لیگ کو عام انتخابات کے لیے تیاریوں کی ہدایت کر دی،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اتفاق پایا گیا کہ معیشت سے متعلق تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں