پاکستانی طالب علم معید عرفان کا اعزاز ، امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع جیکسن ول یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اول پوزیشن حاصل،

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز): پاکستانی طالب علم معید عرفان کا اعزاز ، امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع جیکسن ول یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اول پوزیشن حاصل کر کے یہ پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، معید عرفان پاکستان سے مذکورہ یونیورسٹی میں اکلوتے طالب علم تھے جنھوں نے تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کیاورپہلے پاکستانی ہونے کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔

کانوکیشن کی تقریب میںدنیا کےدیگر ممالک کے طلبہ کی شرکت کی وجہ سے جہاں ان کے ملکوںکے پرچموں کے ساتھ یہاں پہلی مرتبہ پاکستان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔ انہوں نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی وجہ سے جیکسن ول یونیورسٹی میں پاکستان کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔ معید عرفان کو اس سے قبل ڈین آنر لسٹ اور پریزیڈنٹ آنر لسٹ میں شامل ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہوا۔ یونیورسٹی کے ڈیوس کالج آف بزنس کی طرف سے ان کو آؤٹ سٹینڈنگ سٹودنٹ آف کمپیوٹر سائنس 2022 کے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ ان کی اس کارکردگی پر انہیں یونیورسٹی کی جانب سے ایم ایس سی میں داخلہ سے بھی نوازا گیا ۔

معید عرفان جن کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے نے ابتدائی تعلیم پریذنٹ ٹائمز پبلک سکول ایبٹ آباد سے حاصل کی اور اس کے بعد ملک کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن کا لج لاہور سے سے لیول تک تعلیم مکمل کی ، اس موقع پر معید عرفان نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کے نام منسوب کرتے ہوئے اسے اپنے والدین و عزیز و اقارب کی دعاوںاور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ، یاد رہے کہ معید عرفان معروف ماہر تعلیم عرفان طالب جو چالیس سال سے تعلیم وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اورنجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل کے صاحبزادے ہیں ۔

ایپسما کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، فیڈرل تعلیمی بورڈ میں ممبر بورڈ آف گورنر مسز سکینہ تاج، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایپسما راولپنڈی ڈویژن کامران قریشی نے بھی اس عظیم کامیابی پر معید عرفان اوران کے والد عرفان تعلیم کو مبارک باد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں