وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں واقع تعلیمی اداروں میں منشیات اورالکوحل کا بڑھتا ہوا استعمال، ہوش ربا انکشافات

اسلام آباد:.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں واقع تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات میں منشیات اورالکوحل کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے تحت جنوری 2022ء سے فروری 2023ء تک 1347 مقدمات درج کئے گئے مگر انصاف کے کمزور نظام کے باعث اب تک کسی بھی ملزم کو عدالت سے سزا نہ مل سکی.

اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق 2022ء میں ان جرائم میں مرتکب افراد کے خلاف 1168 جبکہ فروری 2023ءتک 179 مقدمات درج کئے گئے جن کے تحت باالترتیب 1230اور 183 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ان ملزمان سے مجموعی طور پر 777.84کلو گرام چرس، 36651 کلوگرام ہیروئن ، 14 کل، 85 کلوگرام کوکین اور 13ہزار 584 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں.

دستاویز کے مطابق ان ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی میں دے دیاگیاہے جبکہ ان کے خلاف چالان بھی عدالتوں میں پیش کئے جاچکے ہیں لیکن ابھی تککسی بھی ملزم کو کسی بھی عدالت سے سزا نہیں مل سکی دستاویز میںمزید انکشاف کیاگیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر منشیات اور شراب نوشی کے استعمال کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

اس سلسلے میں تمام ایس ایچ اوز کو (آئی سی ٹی کی حدود میں واقع ) عوامی مقامات ، سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پٹرولنگ میں اضافہ کرنے اور ان مقامات کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے اور اس نوعیت کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کےخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستاویز میں مزید کہا گیاہے کہ اس حوالے سے عوامی شعور بڑھانے کی مہم شروع کردی گئی جبکہ سول سوسائٹی کی تنظیموں سے بھی مدد لی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں