اسلام آباد ( یو این آئی نیوز )
اسلام آباد پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) ذیلی ونگ انصار الاسلام کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز ہے قبضے اور دارلحکومت میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، واضح رہے کہ انصار الاسلام کے سینکڑوں کا کارکن ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر پارٹی قیادت کی ہدایت پر جمعرات کے روز اسلام آباد پہنچے جہاں ان کو جے یو آئی کے پارلیمنٹرین کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں پنا ہ دی گئی ااور انھیں خفیہ انداز سے یہاں ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ،
اس صورتحال کا نوٹ لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی ہدایت پر فوری کاروائی کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچی تو جے یو آئی کے پارلیمنٹیرینز کی جانب سے ان کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہوئے ان کو مختلف لاجز میں چھپا دیا گیا ، مگر پولیس نے ان لوگوں کو وہاں سے بیدخل کرنے کے حوالے سے اپنا آپریشن جاری رکھا ، اس دوران جے یو آئی کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے،
ان کے علاوہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بھی موقعہ پر پہنچ کر جے یو آئی کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا مگر پولیس نے تمام تر دباو میں آئے بغیر اپنا آپریشن جاری رکھا اور انصارالاسلام کے کارکنوں کو وہاں سے بھیس بدل بدل کر بھاگنے پر مجبور کر دیا ، پارلیمنٹ لاجز سے پولیس کے خوف سے بھاگنے والے ان بھگوڑوں نے بعدازاں رات گئے وفاقی دارلحکومت کی مختلف سڑکوں کو بند کر نا شروع کر دیا لیکن پولیس نے ان کو وہاں بھی نہ ٹھہرنے دیا اور شہر کو ان شرپسند عناصر سے خالی کرا لیا ،
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اس سارے آپریشن کی خود نگرانی کی ۔