راولپنڈی ( یو این آئی نیوز ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابھرتے ہوئے خطرات/چیلنجز کے مقابلے کے لیے جنگی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل بامقصدتربیت کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔وہ گذشتہ روز یہاں جی ایچ کیو میں 246ویں کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، جو ان کی زیر صدارت منعقد ہوئی ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں بارڈر مینجمنٹ اور اندرونی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیاگیا ۔شرکاء کو آپریشن ردالفساد کی پیش رفت اور کامیابیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے مری میں برفانی طوفان اور بلوچستان میں شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں شامل فارمیشنز کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے خطرات/چیلنجز کے مقابلےکے لیے جنگی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل بامقصدتربیت کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا،
