برطانوی ہائی کمشنر مسٹر کرسچن ٹرنر کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات،

راولپنڈی ( یو این آئی نیوز) برطانوی ہائی کمشنر مسٹر کرسچن ٹرنر نے گذشتہ روزجی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں برطانیہ کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔ انھوں نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے لیے افغانستان کے معاملے پر عالمی اتحاد کی ضرورت کا اعادہ کیا۔برطانوی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں