اسلام آباد( یو این آئی نیوز) اسلامی تعاون تنظیم کے جملہ وفد نے لائن آف کنٹرول پر چری کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا ۔او آئی سی کےنمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے ، نائب سیکرٹری جنرل طارق علی بکیت،سعودی عرب، مراکش، سوڈان، مالدیپ کے 5 سینئر سفارتکار بھی وفد میں شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو لائن آف کنٹرول پر سلامتی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی،پاکستان، بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین مفاہمت سے قبل، بعد کی صورتحال بھی بریفنگ کا حصہ تھی، وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی المیہ،بھارتی مظالم سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مندوبین نے بھارت کی فائر بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی گفتگو کی، وفد نے صدر آزاد جموں کشمیر سے مظفر آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔وفد آج جمعرات کو پناہ گزینوں کیمپ، ہنرمند تربیتی مرکز کا دورہ کرے گا، آئی ایس پی آر کے مطابق وفد مظفرآباد میں اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن برائے انڈیا، پاکستان اورآزاد کشمیر کے وزیراعظم آزاد کشمیر، پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان سے بھی ملے گا۔۔۔
