بلاول بھٹو کا عشائیہ ، اپوزیشن کا سٹیرئنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

۔اسلام آباد(یو این آئی نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کیاراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عشائیے میں اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور پارلیمان میں اپوزیشن کے فیصلے تمام پارٹیوں کے ارکان پر مشتمل اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عشائیے میں اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی متفقہ حکمت عملی تشکیل دے دی۔ اپوزیشن کو بلاول بھٹو کی طرف سے دہے گئے عشایہ میں بھنڈی ،، باربی کیو،، دال ،، پاستہ کورمہ ،،حلوہ پوڈنک،، سوپ،Chinese & Desi khana mix with bar BQ سے تواضع کی گئی ۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت حکومت کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا پڑا، حکومتی اتحادیوں سے اپوزیشن کی جانب سے رابطوں کے باعث حکومت کو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مخر کرنا پڑا،پارلیمان ہی فورم ہے کہ جس کو استعمال کرکے ہم عمران خان کی پالیسیوں کو ناکام بناسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے؛ یہ کس قسم کا نیا پاکستان ہے یہ مہنگا پاکستان ہے، عوام پرانا پاکستان چاہتے ہیں ۔پاکستان کو ترقی اور اس بحران سے نکالنے کے لئے ہمیں موثر کردار ادا کرنا پڑے گا، بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اپنی صفحوں میں اتحاد پیدا کرنا ہے تمام جماعتوں کو اتفاق اور اعتماد بحال کر کے حکومت کو ٹف ٹا ئم دینا ہوگا، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحاد کی وجہ سے کل حکومت کو جو شکست ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عشائیے میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، خورشید شاہ، شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شازیہ مری،خواجہ آصف، محسن داوڑ، سینیٹر ہدایت اللہ، اعظم نذیر تارڑ، اسعد محمود، آغا حسین بلوچ، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ، رضا ربانی ، عبدالقادر پٹیل ، سردار محمد شفیق ترین ، آغا رفیع اللہ ، نفیسہ شاہ روبینہ خالد و دیگر نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں