ٹاپ سٹی ون اسلا م آباد میں الیٹ شاپنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب – پراپرٹی انکلیو کے سی ای او محمد عمران منہاس نے مہمان خصوصی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر کو شیلڈ پیش کی۔

اسلام آباد ( یو این آئی نیوز )الیٹ شاپنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب ٹاپ سٹی ون میں منعقد ہوئی،اس تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شکیل منیر،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری ندیم رئوف،اسلا م آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود ،ڈائریکٹر ٹاپ سٹی حاجی غلام یاسین ،سی ای او چناب ایسوسی ایٹ چوہدری مسعود تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سیکرٹری جنرل یوبی جی ظفر بختاوری،سہیل الطاف،اجمل بلوچ،ڈاکٹر حسن سروش، اشفاق احمد چھٹہ، چوہدری ندیم گجر،خالد چوہدری،محمد نوید ملک،ملک نجیب,،کو آرڈینیٹر ٹاپ سٹی ون بریگیڈیئر سکندر خان, شامل تھے۔ جبکہ پروگرام کی میزبانی ایم ون بلڈرز رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ذیشان ملک اور پراپرٹی انکلیو کنسلٹنٹ اینڈ بلڈرز کے محمد عمران منہاس نے کی ۔آخر میں پراپرٹی انکلیو کے سی ای او محمد عمران منہاس نے مہمان خصوصی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شکیل منیر کو شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں