تحریک انصاف نے پی ڈی ایم حکومت کے نئے وفاقی بجٹ کو مضحکہ خیز قرار دے دیا .

اسلام آباد ( یو این آئی ):.
پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم کا اہم ترین مشاورتی اجلاس ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں 11 جماعتی اتحادی حکومت کی جانب سے پیش کردہ وفاقی بجٹ کا جائزہ لے کر اسے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،

سابق وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین سمیت معاشی ٹیم کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے،معیشت و اقتصادیات کے آزاد ماہرین کو بھی آراء و تجزیات کیلئے اجلاس میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ..

اجلاس کے بعد مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف کو بدترین فسطائیت کا شکار کرکے نہایت بیہودہ بجٹ کے ذریعے عوام کے معاشی قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے ،

بیان کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کا پی ڈی ایم حکومت کے مضحکہ خیز بجٹ کا بھرپور تجزیہ قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .امپورٹڈ حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھی جائیں گی .

فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف بجٹ کے بھرپور جائزے، امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی کی پوری تفصیلات قوم کے سامنے رکھے گی ،
تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت میں حاصل ہونے والی تاریخی معاشی کامیابیوں اور ریکارڈ شرحِ نمو سمیت بہترین کارکردگی کی تفصیلات بھی بیان کرے گی

تحریک انصاف بجٹ کے مہنگائی، بیروزگاری اور عوام کی قوتِ خرید پر شدید منفی اثرات کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کرے گی ،جبکہ تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے معاملات میں ناکافی کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھے گی ،تحریک انصاف غریب اور نادار طبقے کی فلاح و بہبود کے پروگرامات کے حوالے سے امپورٹڈ حکومت کے مجرمانہ طرزِ عمل کی تفصیلات بھی بیان کرے گی

تحریک انصاف امپورٹڈ حکومت کے ہاتھوں قرضوں کے حجم میں تیز ترین اضافے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تیز ترین کمی کی تفصیلات بھی قوم کے سامنے رکھے گی .

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی بجٹ پر مفصل تجزیہ میڈیا اور قوم کے سامنے رکھیں گے ،تحریک انصاف بجٹ کے تفصیلی تجزیے کو بطور دستاویز شائع اور میڈیا و عوام کے ملاحظے کیلئے پیش کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں