اسلام آباد (یو این آئی )ایڈیشنل سیشن جج دلاور حسین نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی
پولیس لائنز میں القادر یونیورسٹی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عمران خان کے وکلاءکی جانب سے جج پر اعتراض کیا گیا اور کیس کسی اور عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر تے ہوئے فرد جر عائد کی
کمرہ عدالت میں عمران خان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔عمران خان نے صحت جرم اور دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔عمران خان کے وکلاءنے عدالت سے باہر آتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کر دیاہے۔
عمران خان نے وکلاءسے بات چیت بھی کی جس دوران انہوں نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جہاں انہیں رکھا گیا وہ کمرہ گندا تھا تاہم نیب اہلکاروں کا رویہ ٹھیک تھا لیکن پولیس کا رویہ درست نہیں تھا۔