اسلا م آباد(یو این آئی)صوبے کی سنگین صورت حال کے پیش نظر پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومتوں نے فوج کو طلب کرنے کرلیاہے جو غیر معینہ مدت تک تعینات رہے گی
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے طلب کیاگیا ہے۔
فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیاگیاہے۔ فوج کو طلب کرنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری وفاق کو بھجوادی۔
فوج ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کی گئی ہے۔فوج کو لاہور، ملتان راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائیگا
رپورٹ کے مطابق فوج ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ نے فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کے لیے طلب کیاہے
دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں بھی حالات کی سنگینی کے پیش نظر فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نگران حکومت نے فوج طلب کرنے کیلئے وفاق سے رابطہ کرکے سمری بھجوا دی ہے