عمران خان تندرست قرار۔بلڈ پریشر،شوگرلیول سمیت تمام ٹیسٹ کلیئر

اسلام آباد( یو این آئی )میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دیتے ہوئے تندرست قرار دے دیا

ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد میڈیکل بورڈ کی سفارش پر عمران خان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے جو نارمل آئے ،عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول ،نبض ،دھڑکن نارمل تھی،عمران خان کا ایک سے زائد بارطبی معائنہ کیا گیا

معائنہ پمز، پولی کلینک کے مشترکہ میڈیکل بورڈنے کیا،عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی،ڈاکٹرز کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے کر لئے گئے ہیں

میڈیکل بورڈ نے عمران خان کے بنیادی ٹیسٹ کرانے کی سفارش کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں