انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت تک کیلئے بند ہے،پی ٹی اے

اسلام آباد (یو این آئی)پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت تک کیلئے بندکی گئی ہے

ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروسز تاحال معطل ہیں

بڑے شہروں سمیت متعدد مقامات پرانٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لئے ہے،محکمہ داخلہ کی درخواست پر انٹرنیٹ سروسز گزشتہ شام بند کی گئیں

سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے یہ اقدام اٹھانا پڑا

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کی درخواست پر سروسز بحال ہونگی

اسلام آباد راولپنڈی لاہور کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں