پاکستانی ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

اسلام آباد ( یو این آئی ):پاکستانی ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار شبیر رانا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رانا کے بیٹے اذلان شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر رانا طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں قومی ادارہ برائے امراضِ قلب لایا گیا جہاں وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں