اسلام آبادبھرمیں دفعہ144کے بعدریڈالرٹ بھی جاری کردیا گیا۔شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت.

اسلام آباد ( یو این آئی ):اسلام آبادبھرمیں دفعہ144کے بعدریڈالرٹ بھی جاری کردیا گیا۔شہر بھر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔

ترجمان پولیس کے مطابق اہم تنصیبات پررینجرز،چوک،چوراہوں پرمسلح پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

ترجمان پولیس کے سرکاری،نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔شہر بھرسے اب تک100سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا۔

اس سے قبل احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کے اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی تھی.

دوسری جانب پولیس لائنز کے باہر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کو پرامن احتجاج کی ہدایت کر دی ۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا اور 9 بندوں کو گرفتار کرلیا۔مجھے تحریک انصاف کے کارکنان پر فخر ہے۔حکومت کی آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں ہوئی،مہنگائی آسمان سے بات کررہی ہے۔انھوں نے کارکنوں سے کہا کہ حکومت ان کے احتجاج کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں