وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب ، عمران خان کی گرفتاری سے متعلق صورتحال پر غور ہو گا .

اسلام آباد (یو این آئی ):وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور چیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پرغور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اس کی توثیق کی جائے گی اور احتساب کے عمل کو غیر جانبدار بنانے کا دعوی کیا جائے گا .

وزیر اعظم شہباز شریف جن کے دورہ برطانیہ میں ایک دن کی توسیع ہوگئی تھی ، وطن واپس پہنچ چکے ہیں .

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات سے متعلق قانونی آپشنز پر غور ہوگا۔پی ٹی آئی کی پرتشدد کارروائیوں پر قانونی آپشنز پرغور ہوگا۔

وزارت داخلہ کی جانب سےامن و امان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔ملک بھر میں پر تشدد کارروائیوں کےبارےمیں آگاہ کیا جائے گا۔سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف ایکشن کی منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں